سرینگر//سرینگر میںایرائزہونڈائی نے نیکسٹ جنریشن’ورنا‘ گاڑی کو متعارف کیا۔اس سلسلے میںسنگرامہ بارہمولہ میں ہونڈائی موٹرس انڈیا لمیٹیڈ کے ڈیلرایرائز ہونڈائی میں ایک تقریب منعقد ہوئی،جس میں اس گاڑی کی نقاب کشائی کی گئی۔اس موقع پرجموں کشمیر بنک ٹی پی بارہمولہ کے برانچ منیجر محمد افضل ڈار مہمان خصوصی جبکہ دیگر کئی مہمانان موجود تھے۔ تقریب پرہونڈائی کے جنرل منیجر اویس بٹ نے کہا کہ نکسٹ جنریشن ورنا’ذہانت کے اعتبار سے ڈئزائن‘ کی گئی ہے،جبکہ آل راونڈ کار جس کو انسانی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی نکسٹ جنریشن ورنا کارکردگی،ٹیکنالوجی،اسٹائل اور آرام دہ ڈرائیونگ جیسی خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔