بارہمولہ //ٹاٹا موٹرس نے سنیچر کو اپیکس موٹرس سنگرامہ بارہمولہ کے شوروم سے ٹاٹا نکسن کو متعارف کیا ۔ ایک پُر وقا ر تقریب جس میں کثیر تعداد میں عام لوگوں کے علاوہ کئی افسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ٹاٹا موٹرس کے عہدیدار نتھن مہتہ او ر اپکس موٹرس کے منیجنگ ڈاریکٹر طارق احمد لون نے بتایا کہ یہ گاڑی عام طرح کی گارڑیوں کے مقابلے میں بہت ہی عمدہ ہے اور اس کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے ۔پٹرول پرچلنے والی اس گاڑی کی ابتدائی قیمت 5لاکھ 97ہزا ر رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑی کی شروعاتی قیمت 6لاکھ 98ہزا ر رکھی گئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گاڑی 650شوروموں پر دستیاب رکھی گئی ہے ۔