سرینگر//سنگبازوں سے نمٹنے کے لئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ وادی میں آ ئے روز احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگ باری پرقابوپانے اور پتھرا ئو کا جواب پتھرائو سے دینے کیلئے مرکزی وزارت داخلہ نے سی آ رپی ایف کیلئے ایک ماہ کا تربیتی کورس کا انعقا د کیا ہے جہاں ان اہلکاروں کو تربیت دینے کے بعد ان علاقوں میں تعینات کیاجا ئے گا جو سنگ باری کے لحاظ سے حسا س ہوں۔ ان اہلکاروں کو سنگ باری کے دوران اپنا دفا ع اور جوابی پتھرا ئو کے ہنر بھی سکھا ئے جاتے ہیں۔ سی آ رپی ایف کے ایک اعلیٰ آ فیسر نے بتایا کہ جموں شہر کے مضافاتی علاقہ نگروٹہ میں واقع زونل ٹریننگ سنٹر میں سی آر پی ایف اہلکاروں کومظاہروں کے دوران کشیدگی کو کم کرنے اور سنگبازوں سے بغیر کسی جانی نقصان کے نمٹنے کی سخت ٹریننگ دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ پر محیط یہ خصوصی تربیتی کورس طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس کی کامیاب تکمیل کے بعدا من قانون کی صورتحا ل کی ڈیوٹی پر تعینات کئے جانے والے ان اہلکاروں کو کسی قسم کی دقعت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔(سی این ایس)