جاوید اقبال
مینڈھر//منجاکوٹ گلہوتی سے چھجلہ مینڈھر جنازے میں جا رہی ایک ایکو گاڑی سنگالہ موڑ مینڈھر میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، جن کو فوری طور پر مقامی لوگوں نے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا۔سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے زخمیوں کا ابتدائی علاج کیا، جن میں سے تین کو گورئمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت شگفتہ پروین (40 سال)، سفیرا بیگم (60 سال)، جمشید بیگم (50 سال)، محمد بشارت (65 سال) اور مختوم اختر (55 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ایکو گاڑی زیرِ نمبر JK 11E 7782 سنگالہ موڑ سے سیدھا دریا میں جا کر گرگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر سب ضلع ہسپتال منتقل کیا۔بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشفاق چودھری نے بتایا کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب انہیں گورئمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا، جبکہ باقی کا علاج سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں جاری ہے۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔