سرینگر// خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ سرینگر کے مشہور ’’سنڈے مارکیٹ ‘‘کی رونق لوٹ آئی جس دوران لوگوںکی بڑی تعداد نے خریداری کی، مارکیٹ میں خواتین اور بچوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا۔ سی این آئی کے مطابق اتوار کی صبح سردی کی وجہ سے اگرچہ سنڈے مارکیٹ میں تاجروں نے اپنی چھاپڑیاں کم ہی لگائی ،تاہم ہلکی دھوپ نکلنے کے بعد میںٹورسٹ سنٹرسے لیکر مہاراجہ بازار امیرا کدل تک دونوں جانب ہزاروں کی تعداد میں چھاپڑی فروشوں نے مال سجایا جس میں گرم ملبوسات، کمبل، اور دیگر سازوسامان تھا ۔ جس کے چلتے لوگوں کی تعداد سنڈے مارکیٹ پہنچے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ سنڈے مارکیٹ میں خواتین نے کئی طرح کے چیزوں کی جم کر خریداری کی جن میں زیادہ تر گرم ملبوسات شامل ہیں ۔ سنڈے مارکیٹ وادی کاایک وہ واحدمارکیٹ ہے جہاں پربڑی تعدادمیں لوگ خریداری کرتے ہیں اور خریداری کی غرض سے ہی لوگ یہاں آتے ہیں ۔