عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وادی کشمیر میں پہلگام حملے اور اسکے بعد ہند و پاک کے درمیان جنگی صورتحال کے بعد وادی کشمیر میں کار بار مکمل طور ٹھپ ہے جبکہ ہر علاقے کا صورتحال یکسان ہے ۔شہر سرینگر میں ہر اتوار کو سجنے والے سنڈے مارکٹ میں بھی کار باری افراد دن بھر خریداروں کے انتظار میں تھے جبکہ جہانگیر چوک سے ٹی آر سی تک ہر پٹری والا خریداروں کے انتظار میں نظر آیا ۔شہر سرینگرمیں سنڈے مارکٹ میں گائوں دیہات،شہر اور قصبوں کے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں شہر آتے تھے اور یہاں جم کر مختلف اشیاء کی خراداری کرتے تھے ۔25مئی کو اگر چہ تاجروں نے اس تاریخی بازار کو سجایا تھا تاہم یہاں لوگ بلکل غائب نظر آئے ۔کار باری افراد میں اکثر نے بتایا90فیصد سے زیادہ کام آج تھا ہی نہیں جبکہ کچھ راہ چلتے لوگوں نے معمولی خریداری کی ہے انہوں نے بتایا کہ ایک طرف عید آنے والی ہے سرینگر کے بازاروں میں ان ایام میں تل دھر نے کی جگہ نہیں ہوتی تھی لیکن اب کی بار ایسا نہیں ہے ۔بازاروں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے والوں کا حال بھی ایسا ہی تھا ۔سنڈے مارکٹ جہانگیر چوک سے ٹی آر سی تک ایک ہی حالت میں تھا ۔کار باری افراد نے بتایا پہلے یہاں پہلگام واقعہ اور اس کے بعد ہند و پاک کے درمیان کشیدگی کے بعد بازاروں کا حال بے حال ہے انہوں نے بتایا لوگ کچھ بھی نہیں خرید رہے ہیں ۔