سرینگر//سنٹر ل یونیورسٹی آف کشمیر کی طرف سے سنٹر ل یونیورسٹی آف کشمیر ایڈمیشن ٹسٹ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا گیا ۔انگلش اور اردو کے لئے پوسٹ گریجویٹ کی خاطر لئے گئے اس ٹسٹ میں 90فیصد امیدواروں نے حصہ لیا۔ امتحانی عمل کے دوران یونیورسٹی عملے ،افسران ودیگر متعلقین کی طرف سے ڈیوٹی سر انجام دی گئی ۔اس دوران وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر،رجسٹرارپروفیسر محمد افضل زرگر، ڈائریکٹر ایڈمیشن ،پروفیسر عبدالغنی نے امتحان کا جائزہ لیا اور اس عمل پر اطمینان کا ا ظہار کیا ۔انہوںنے کامیابی سے امتحان منعقد کرنے پر عملے کی سراہنا کی ۔