سرینگر// سینٹر یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے شعبہ صحافت میں قائم کئے گئے سٹیڈیو کا افتتاح کیا۔ مذکورہ سٹیڈیو میں فیچر فلمیں، ڈوکیمنٹری اور دیگر سمعی وبصری فلموں کینمائش کی جائیں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینٹرل یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین نے شعبہ مرتکز صحافت اور یونیوسٹی کے دیگر افسران کو سٹیڈوقائم کرنے پر انکی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جگہ کی کمی ہے کیونکہ ہم کرایہ کی بلڈنگ میں کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے شک اس موڑ پر طلبہ کو کم سہولیات دستیاب ہے مگر مجھے یقین ہے بہت جلد جب ہم گاندربل منتقل ہوجائیں گے ہمارے پاس جدید الات ہونگے۔