سرینگر//سینٹرل یونیوسٹی کے شعبہ کنورجنٹ جرنلزم کی جانب سے سوموار کو نوگام میں دوروزہ فوٹوگرافی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔فوٹوگرافر جاویدڈار نے اس موقع پر شورش زدہ علاقوں میں فوٹوگرافروں کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے فوٹوگرامی کے مختلف موضوعات پر بات بھی کی جن میں فوٹوگراف کی بناوٹ اور لائٹنگ وغیر ہ جانکاری شامل ہے۔ جاوید ڈار بین اقوامی نیوز ایجنسی زین ہو کے ساتھ کام کرتے ہیں اور سال 2016میں انہیں سال کا بہترین ملازم قرار دیا گیا۔ اس موقع پر کارڈینٹر عاصف خان نے صحافت میں فوٹوگرامی کے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شورش زدہ علاقوں میں فوٹوگرافر بہترین کام کررہے ہیں اسکے باﺅجود یکہ اس کام میں کافی خطرہ ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر صدف بشریٰ نے کہا کہ طلبہ کو سرینگر کے اردگرد فوٹوگرافی کرائی جائے گی اور بہترین فوٹوگرافر کو ورکشاپ کے اختتام پر دیکھایا جائے گا۔