سنٹرل یونیورسٹی کی تیسری کورٹ میٹنگ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر //سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے تیسری کورٹ میٹنگ یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر سرکمار بنرجی کی صدارت میں مانس بل کلب میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں جامع ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلت احمد ، کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی ، سابق وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی ریاض پنجابی ، چیئرمین بورڈ آف گورنرس این آئی ٹی سرینگر پروفیسر ایم جے زرابی ،پرنسپل سکریٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر سامون ، ڈین سکول آف ایجوکیشن پروفیسر این اے ندیم ، ڈین سکول آف لیگل سٹیڈیز ڈاکٹر شیخ شوکت حسین ،ڈین سکول آف لائف سائنس پروفیسر نائیرہ عظیم کے علاوہ دیگر پروفیسروں اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔اس دورا ن چانسلر سری کمار بنرجی نے یونیورسٹی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی امتحانات اور دیگر سرگرمیاں صحیح وقت پر انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 2014کے سیلاب اور 2016کی عوامی ایجی ٹیشن کے باوجود بھی یونیورسٹی احسن طریقے سے امتحانات منعقد کرنے اور مقررہ مدت کے اندر اندر نتائج کا علان کرنے میں کامیاب رہی جو قابل تعریف ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *