سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی میں شعبہ سیاست اور گورننس نے کرگل ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اورسنٹر آف لا اینڈ ڈیولپمنٹ پالیسی کے اشتراک سے ’Conflict Transformation‘ کے موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کیا۔ورکشاپ میں سوشل سائنسز سکول کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نور احمد بابا ،کارڈی نیٹر ڈاکٹر ابہوروچی آہوجہ ، جی آر صوفی ،شفاعت احمد کے علاوہ متعلقہ فیکلٹی ممبران،وکلا اور طلباء نے حصہ لیا ۔ورکشاپ کے دوران طلباء نے زندگی میں سننے کی قدر و اہمیت پر ہوئے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ’سنجیدہ انقلاب‘ سیسیاسی شعبہ اور ذاتی زندگی کے تنازعہ کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔