سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی میں کل مفت قانونی امدادی کیمپ کا افتتاح ہوا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر محمد اکرم چودھری کے ہمراہ کیمپ کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر سکول آف لیگل سٹیڈیز کے سربراہ اور ڈین ڈاکٹر شیخ شوکت ،لا آفیسر رحیلا تبسم ،سکینڈ ایڈیشنل منصف سرینگر فیضان الحق اقبال ،ایڈوکیٹ عمر راتھر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔پروفیسر معراج الدین نے کہا کہ اس کیمپ سے جہاں سماج کے غریب اورکمزور طبقے کو فائدہ ملے گیا وہیں شعبہ قانون کے طلاب کو قانون کے مختلف پہلوئوں کو سمجھنے کیلئے ایک پلیٹ فارم بن سکے گا۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج محمد اکرم چودھری نے کیمپ کے انعقاد کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ کیمپ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے گا ۔یہ کیمپ یونیورسٹی میں کام کے دنوں میں کھلا رہے گا ۔