سرینگر//بلجیم کے بھارتی نژاد ماہر اقتصادیات اور سماجی کارکن پروفیسرجین دریزی نے کل سنٹرل یونیورسٹی میںاکنامکس ڈیپارٹمنٹ میں “Making sense of Social Policy”کے موضوع پر ایک لیکچر دیا۔ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر جی ایم بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔پروفیسر جین نے سماجی پالیسی میں عوامی اہمیت کے رول کی وضاحت کی ۔انہوں نے سماج کو بہتر بنانے کیلئے تجربہ اور ادب کا مطالعہ ضروری ہے۔پروفیسر جین نے کشمیر میں زرعی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہاس سے معاشرے میں تعاون برقرار رہا ۔