عظمیٰ نیوز سروس
جموں //اے بی وی پی سنٹرل یونیورسٹی جموں یونٹ نے نوجوانوں کا قومی دن منانے کیلئے ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ABVP) سنٹرل یونیورسٹی آف جموں یونٹ اور ودھیارتھی سیوا نے نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر ایجوکیشنل ٹرسٹ نے ’سوامی وویکانند: بھارت کا یوتھ آئیکن‘ کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا۔اس سیمینار میں پروفیسر ونے کمار (ڈین، بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز، سنٹرل یونیورسٹی آف جموں)بطور مہمان خصوصی اور ڈاکٹر سمیت کوتوال (ریاستی نائب صدر، اے بی وی پی جموں کشمیر) بھی موجود تھے۔پروگرام کے آغاز میں پربھاکر بھردواج (یونٹ صدر، اے بی وی پی سی یو جموں) نے خطبہ استقبالیہ میں پروگرام کو منعقد کرنے مقاصد پر خصوصی روشنی ڈالی ۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سمیت کوتوال نے سوامی کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے وویکانند کے بھکتی یوگا، کرمایوگا اور گیانیوگا کی وضاحت اور تجزیہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سائنسی، ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ذہنی اور روحانی طور پر مضبوط بنایا جائے۔پروفیسر ونے کمار نے کہا کہ سوامی وویکانند ایک عظیم مفکر، نوجوان راہب ایک تحریک ہیں۔نوجوانوں کے لیے اور ایک مثالی شخصیت، جسے ہم عصر ہندوستانی فلسفے کا علمبردار سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوامی وویکانند جی کا ماننا تھا کہ پورے ہندوستان کو کوئی بھی ترقی نہیں دے سکتاجبکہ نوجوانوں کو چائیے کہ وہ سوامی کے نقشہ و قدم کر چل کر ملک کا نام روشن کریں ۔