گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نان ٹیچنگ عملہ اور راجباغ بایئز ہوسٹل کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔نان ٹیچنگ عملہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوور میں 158 رن بنائے ۔ اویس نے 35 گیندوں پر48 رن بنائے جبکہ کپتان نوید احمد نے گیارہ گیندوں پر 25 رن بنائے۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے اتری راجباغ بائز ہوسٹل کو پہلے اوور میں دو جھٹکے لگے جب اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ان کو میچ میں واپسی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ میں نہیں آیا۔نان ٹیچنگ عملہ کے کپتان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اعجاز احمد اور زاہد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔نان ٹیچنگ عملہ نے 106 رنوں سے میچ میں جیت درج کرلی۔کپتان نوید کو آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔