جموں//’سوچھتاہی سیواہے‘پکھواڑہ تقریبات کے سلسلے میں سنٹرل کوآپریٹیو بنک لمٹیڈ کی جانب سے سلابھ سوشل سروس آرگنائزیشن آرگنائزیشن کے اشتراک سے جے سی سی ہیڈآف کمپلیکس سہکاری بھون میں صفائی ستھرائی مہم کااہتمام کیا۔اس دوران صفائی مہم میں جموں میونسپل کارپوریشن اورسروس سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈنے بھی حصہ لیا۔اس موقعہ پر سنٹرل کوآپریٹیوبنک لمٹیڈ کی چیئرپرسن اورڈائریکٹر ہارٹیکلچر انورادھاگپتا ، ایس ڈی ایم نارتھ، ممبربورڈآف ایڈمنسٹریٹر ، جے سی سی بنک محمدالیاس خان، ڈاکٹررنجیت سنگھ کوتوال اورجنرل منیجر(ایڈم ) ، سی ای او، جے سی سی بنک مشتاق ودیگران آفیسران بھی موجودتھے ۔اس دوران عہدلیاگیاکہ گردونواح کوصاف ستھرارکھاجائے اوردوسروں کوبھی اس کی ترغیب دی جائے گی۔انورادھاگپتانے شرکاء سے اپیل کی کہ ماحول کوصاف ستھرارکھنے کے لئے تعاون دیں تاکہ ایک صحتمندمعاشرے وجودمیں آئے اوروہ ریاست کی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکرسکے۔قبل ازیں ایس ڈی ایم الیاس خان نے کہاکہ ہم سب کافرض ہے کہ ہم ماحول کوصاف ستھرارکھیں۔ہنی کنٹرولر سلبھ انٹرنیشنل سوشل سروس آرگنائزیشن جموں وکشمیربنک برانچ ، اے کے سنگھ نے صفائی ستھرامیں تنظیم کے رول کوسراہا۔بعدازاں ایس آرایل ایم جموں کے ماہر ڈاکٹرظفراقبال نے سالڈویسٹ منیجمنٹ کے موضوع پر لیکچرپیش کیااورسوچھ بھارت مشن کے اغراض ومقاصدپرروشنی ڈالی۔اختتام پرجنرل منیجر سی ای او،جے سی سی بنک محمدمشتاق نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔