سنٹرل لال چوک ٹریڈرس انجمن تحلیل | ایسوسی ایشن کی سابق سٹیشنری منسوخ

Towseef
1 Min Read

بلال فرقانی

سرینگر//تجارتی مرکز لالچوک کے تاجروں کی انجمن سنٹرل لال چوک گھنٹہ گھرسری نگر ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے کہا کہ انجمن کی سابق منتخب نظم کو تحلیل کیا گیا ہے اور سابق نظم کے عہداروں کو میڈیا بیان جاری کرنے یا حکام و انتظامیہ سے ایسوسی ایشن کی حیثیت سے رابطہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ایڈہاک باڈی کے صدر حاجی بلال احمد(رائیل کشمیر) نے کہا کہ سنٹرل لال چوک کلاک ٹاور سری نگر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی 31 مئی 2024 کو تحلیل ہو گئی ہے، جس کا پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باضابطہ طور پر طے کیا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کی سابق نظم کا کوئی بھی عہدیدار انجمن ہذا کی طرف سے پریس نوٹ جاری کرنے،میڈیا سے بات کرنے یا حکام و انتظامیہ سے رابطہ کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایڈہاک باڈی کی طرف سے الیکشن کو جب تک مطلع (نوٹیفائی)نہ کیا جائے پرانی سٹیشنری جیسے لیٹر ہیڈز، ڈاک ٹکٹ اور کارڈزوںکو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Share This Article