سرینگر // ریلوے نے بدھ کو کامیاب ٹرائل کے بعد جمعرات کو وسطی کشمیر کے سری نگر اور بڈگام کے درمیان ریل سروس بحال کردی۔ تاہم ساڑے چار ماہ بعد بحال ہونے والی اس ریل گاڑی کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد صرف دو ہندسوں میں تھی۔ بڈگام ریلوے اسٹیشن کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں نے بتایا ’ہمیں بدھ کو ساڑھے چار ماہ بعد ٹرین کا ہارن سنائی دیا۔ ہمیں خوشی ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر پھر سے گہماگہمی شروع ہوگی‘۔z ریلوے افسران نے بتایا کہ بانہال اور بارہمولہ کے درمیان ریل سروس بحال کرنے کے بعد مسافروں کی تعداد بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ معطلی سے قبل ریل گاڑیاں مسافروں سے کھچا کھچ بھری رہتی تھیں۔ جمعرات کو
دونوں ریلوے اسٹیشن (بڈگام و سری نگر) سنسان نظر آئے اور صرف محکمہ ریلوے کے اہلکار اور سیکورٹی فورس و ریاستی پولیس کی نفری نظر آئی۔ ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ٹرین کا بدھ کو وسطی کشمیر کے سری نگر اور بڈگام کے درمیان کامیاب ٹرائل رن کیا گیا۔ مذکورہ افسر نے بتایا ’ٹرین جمعرات کو دوپہر 12 بجکر 25 منٹ پر بڈگام سے روانہ ہوکر دس منٹ کے اندر نوگام(سری نگر) پہنچی۔ ٹرین رن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا‘۔ ’جمعرات کو پہلی ٹرین سے سفر کرنے والوں میں صرف میڈیا کے نمائندے اور فوٹو و ویڈیو جرنلسٹس شامل تھے‘۔ تاہم 9 جولائی سے جاری ہڑتال کے باعث کوئی بھی مسافر ریلوے اسٹیشن کے اندر نظر نہیں آیا۔
سنسان سٹیشن،خالی ڈبے
Leave a Comment