اسلام آباد// بھارت اور پاکستان کے درمیان سند طاس معاہدے پرسیکریٹری سطھ کی بات چیت ملتوی کردی گئی ہے۔یہ بات چیت دو متنازعہ پاور پروجیکٹوں کے بارے میں ہونے والی تھی۔پاکستانی میڈیا کے مطابق بات چیت 11سے 13اپریل تک ہونے والی تھی لیکن اسے ملتوی کردیا گیا ہے تاہم اس بارے میں وجوہات بیان نہیں کی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے کہا تھا کہ یہ بات چیت امریکہ میں ہونے والی ہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان میں دو پاور پروجیکٹوں کے بارے میں اسلام آباد میں دو روزہ بات چیت ہوئی تھی، جس میں بھارت نے پاکستان کی طرف سے ایک پاور پروجیکٹ کے ڈیم پر اٹھائے جانے والے اعتراضات تسلیم کئے تھے ۔ امریکہ میں ہونے والی بات چیت پہلے سے طے شدہ تھی تاہم اب باور کیا جارہاہے کہ بات چیت اب نئی دلی میں ہونے کا امکان ہے۔