ارشاداحمد
گاندربل//سندھ ایکسٹینشن کنال میں ضروری مرمت کے پیش نظر 27 دسمبر منگل کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی متاثر رہے گی جس کے نتیجے میں گاندربل اور سرینگر اضلاع کے متعدد علاقوں میں محکمہ جل شکتی نے پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر ماسٹر پلان سرینگر کے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق گاندربل کے سندھ ایکسٹینشن کنال میں ضروری مرمت کرنی مطلوب ہے جس کے پیش نظر 27 دسمبر منگل دن کے بارہ بجے سے لیکر 28 دسمبر بروز بدھوار رات 9 بجے تک گاندربل اور سرینگر اضلاع میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر رہے گی۔جل شکتی کے صارفین سے اس سلسلے میں استدعا کی جاتی ہے کہ وہ قبل ازیں پانی کا مناسب ذخیرہ کرکے رکھیں۔ جن علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی متاثر رہے گی ان میں ملہ شاہی باغ،آلسٹینگ ،شہامہ،کھلہ مولہ،بسرہ بگ،زکورہ ،گلاب باغ، چھتر ہامہ، حبک، نسیم باغ، پاندچھ، بژھ پورہ ،صورہ،آنچار،بہلوچی پورہ،زونی مر، نوشہرہ، باغ علی مردان خان، زڈی بل، حول، علمگیری بازار،نوہٹہ،حضرت بل، صدر بل، نگین، سیعدہ کدل،کرن نگر، راجوری کدل،علاقہ نالہ مار، نوا کدل، بہوری کدل،بمنہ،فردوس آباد، بٹہ مالو، قمرواری ،چھتہ بل، کاوڈارہ، عیدگاہ ،مہاراجہ گنج، زینہ کدل، نورباغ، زینہ کوٹ، نوراباد، عمر آباد، سمیت دیگر علاقہ جات شامل ہیں۔ لوگ پانی کی اشد اور لازمی ضرورت پڑنے کی صورت میں محکمہ کے ٹیلیفون نمبرات :2452047،2477207 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔