سرینگر//ارشاد احمد//سندھ فارسٹ ڈویڑن گاندربل کے سینکڑوں عارضی ملازمین نے پریس کالونی سرینگر میں احتجاج کیا۔ ڈیوژن گاندربل کے چار رینج میں تعینات سینکڑوں عارضی ملازمین نے پریس کالونی سرینگر میں کئی مہینوں سے رکی پڑی تنخواہ کی واگزاری،ملازمت کی مستقلی،پرنسپل چیف کنسرویٹر کے دفاتر میں سالوں سے زیر التوا پڑے کاغذات کو سیکریٹریٹ بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اس موقع پر عارضی ملازمین کے صدر نثار علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ سالوں سے جنگلات کی حفاظت میں وہ گھر بار چھوڑ کر ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں اور جب تنخواہ کی واگزاری کی بات ہوتی ہے تو فنڈز کی کمی کا رونا رویا جاتا ہے ۔اس موقع پر جب عارضی ملازمین نے پریس کالونی سے پرنسپل چیف کنسرویٹر شیخ باغ کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تو پولیس نے ان کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں ملازمین کو گرفتار کرکے کوٹھی باغ تھانے میں بند کردیا ۔