عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پانی کے بنیادی ڈھانچے کے اہم اقدامات پر نظرثانی کرنے کے موقع کے طور پر سندھ آبی معاہدہ کی حالیہ “عارضی معطلی” کا حوالہ دیتے ہوئے، شمالی کشمیر میں طویل عرصے سے رکے ہوئے تلبل نیویگیشن بیراج پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں، عبداللہ نے ولر جھیل کے قریب تلبل پروجیکٹ کی اسٹریٹجک اور ترقیاتی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے لکھا “شمالی کشمیر میں وولر جھیل میں جو سول ورکس ہیں وہ تلبل نیویگیشن بیراج ہے۔ یہ 1980 کی دہائی کے اوائل میں شروع کیا گیا تھا لیکن سندھ آبی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے دبا ئوپر اسے ترک کرنا پڑا،” ۔