Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

سندربنی میں نگر کیرتن نکالا گیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 3, 2022 1:40 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
16 Min Read
SHARE
نوشہرہ //گرو گوبند سنگھ کے 355ویں پرکاش اتسوکے سلسلے میں سکھ برادری نے بلاک سندربنی میں ایک نگر کیرتن کا اہتمام کیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے عقید ت و احترام سے شرکت کی ۔اس سلسلہ میں شوبھا یاترا گرودوارہ سنگھ سبھا، ٹھنڈا پانی سے گرودوارہ سنگھ سبھاسندربنی تک نکالی گئی۔ مذہبی جلوس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رگی جتھویوں کی موجود گی میں گرو گرنتھ صاحب کو ایک گاڑی میں عقید ت کیساتھ رکھا گیا تھا جبکہ اس دوران سکھ نوجوانوں نے نوشہرہ، سندر بنی سے مارشل آرٹ کا مظاہرہ کیا جو اس پروگرام کی سب سے بڑی توجہ کا مرکز تھا۔ٹھنڈہ پانی، مارچولا، ٹانڈہ، بینی گالا اور دیگر علاقوں سے ملحقہ دیہاتوں سے بڑی تعداد میں سکھ برادری کے لوگ آج گرودوارہ سنگھ سبھا پہنچے۔ سکھ برادری کی کئی مذہبی شخصیات نگر کیرتن کی قیادت کر رہی تھیں اور گربانی شبد کیرتن کا ورد کر رہی تھیں۔ گاڑی کے آگے ’پنج پیارے‘ روایتی لباس میں ملبوس نوجوان ہاتھوں میں تلواریں لئے جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔ سرپنچ سرجیت سوڈن نے پیٹرول پمپ لوہارا کوٹ سندربنی کے سامنے سنگت کیلئے پھلوں کا اسٹال لگا رکھا ہے۔گرودوارہ سنگھ سبھا ٹھنڈاپانی کے صدر کپتان موہندر سنگھ اور گرودوارہ سنگھ سبھا سندر بنی کے چیئرمین نٹر سنگھ اور گرنتھی انتر سنگھ نے انتظامیہ سندربنی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایمبولینس، واٹر ٹینکر جیسی تمام سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس تحفظ فراہم کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ایس ایس بی کے جوانوں نے مشترکہ طور پر دونوں طرف ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔
 
 

نہرو یووا کیندر نے کٹنگ اور ٹیلرنگ سنٹر کا افتتاح کیا

رمیش کیسر 
نوشہرہ //نہرو یووا کیندرراجوری نے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت سنگھ یوتھ کلب سندربنی کے تعاون سے بلاک سندربنی کی پنچایت ہتھل میں کٹنگ اور ٹیلرنگ سنٹر کا افتتاح کیا۔ مقامی لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کیلئے نہرو یوا کیندر کی جانب سے حال ہی میں 25 خواتین کیلئے ایک کٹنگ اور ٹیلرنگ سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے مذکورہ کورس تین ماہ کا ہو گا جس کے دوران ماہرین کی جانب سے ان کو تربیت فراہم کی جائے گی ۔ اس موقع پر سنگھ یوتھ کلب سندربنی کے صدر زوراورسنگھ نے کہا کہ تربیت کی تکمیل کے بعدہر خاتون کو مقامی خواتین/لڑکیوں کی مہارت کی ترقی کیلئے اپنا سلائی ادارہ شروع کرنے کیلئے ایک سرٹیفکیٹ ملے گا ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے بہت سی اسکیمیں شروع کی جا رہی ہیںجن کی مدد سے خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی ۔
 
 
 

 نئی حد بند ی کیخلاف منجا کو ٹ میں احتجاج 

بھاجپا کے دور میں نوجوان روز گار کیلئے دربدر :مظفر خان 

پرویز خان 
منجا کوٹ //جموں وکشمیر میں ہونے والی نئی حد بند ی کیخلاف نیشنل کانفرنس کارکنوں کی جانب سے منجا کوٹ میں احتجاج کیا گیا ۔اس دوران کارکنوں و لیڈران نے نئی حدبندی کے ’عمل ‘کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ نئی حد بندی صرف ایک مخصوص سیاسی پارٹی کے فائدے کو دیکھ کر کی جارہی ہے جبکہ اس کو آبادی کے تناسب کے اعتبار سے کیا جائے ۔اس دوران نیشنل کانفرنس سنیئر لیڈر اور سابقہ جج مظفر خان نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں آئین کے زیر تحت اپنی آواز بلند کرنے والے این سی لیڈران کو ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے جموں وکشمیر کے بے روز گار نوجوان روز گار کیلئے دربدر ہو رہے ہیں ۔منجا کوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے این سی لیڈر نے کہا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو غیر آئینی طریقہ سے ختم کیا گیا جبکہ اس کی بحالی کیلئے نیشنل کانفرنس قانونی جنگ لڑرہی ہے ۔موصوف نے بے روز گار نوجوانوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس ہی واحد وہ جماعت ہے جو جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو انصاف کیساتھ ساتھ روز گار فراہم کر سکتی ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ نیشنل کانفرنس کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کیلئے یکجا ہو کر کام کریں ۔اس دوران پارٹی سنیئر لیڈر اعجاز احمد جان نے کہاکہ بھاجپا لوگوں کا آپسی میں جھگڑا کروا کر فائدہ حاصل کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ نئی حد بنی آبادی کے اعتبار سے کی جانی چاہئے ۔اس دوران پارٹی کے دیگر سنیئر لیڈران و کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔
 
 
 

ٹرک کی زد میں آکر راہگیر زخمی 

راجوری //راجوری ضلع کے سیلانی علاقہ میں ایک راہگیر ٹرک کی ٹکر لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا جس کو مقامی لوگوں کی مدد سے ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے بھرتی کروایا گیا ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ ٹرک زیر نمبر JK02CJ-5504جموں وپونچھ شاہراہ پر چل رہا تھا کہ اس دوران سیلانی علاقہ میں ایک عام راہگیر اس کی زد میں آگیا جس کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری علاج معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص ضلع کے کیری علاقہ کا رہائشی ہے جبکہ وہ میڈیکل کالج راجوری میں زیر علاج ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
 
 
 

مینڈھر میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح 

جاوید اقبال 
مینڈھر //فوج کی جانب سے مینڈھر میں شہید میجر امت کمار ٹھینگا کے نام سے منسوب ایک کرکٹ ٹورنا منٹ کا افتتاح کیا گیا ۔او پی ہیل سٹیڈیم مینڈھر میں منعقد ہونے والی اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں سے آئی ہوئی 8کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں رومیو فورس کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین منکوٹ امان اللہ چوہدری کیساتھ ساتھ دیگر معززین بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پربولتے ہوئے فوجی آفیسران نے کہاکہ مذکورہ ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے کا اصل مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ وہ سماجی برائیوں سے دور رہ کر ملکی تعمیر وترقی میں اپنا رول ادا کرسکیں ۔اس ٹورنا منٹ کا فائنل 5جنوری کر کھیلا جائے گا ۔
 
 
 

۔15ہزار گیلن کی صلاحیت کے ٹینک کا افتتاح

جاوید اقبال 
مینڈھر // مینڈھر سب ڈویژں کے ہرمتہ علاقہ میں مقامی سرپنچ کی جانب سے علاقہ میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے 15ہزار گیلن کے ایک ٹینک کا افتتاح کیا ۔اس پروگرام میں پنچایتی اراکین کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سرپنچ سمینا تبسم نے گورسائی تا بیلہ واٹر سپلائی سکیم کیلئے 65کے وی کا بجلی ٹرانسفارمر بھی دیا تاکہ اس سکیم کو جلدازجلد مکمل کر کے مقامی لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ واٹر سپلائی سکیم مکمل ہونے کی وجہ سے سینکڑوں کنبوں کو فائدہ پہنچے گا ۔
 
 
 

ایرانی جنرل شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی | پونچھ اور منڈی میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام کیا گیا 

عشرت حسین بٹ+حسین محتشم
پونچھ //عراق میں محاذ استقامت کے دو عظیم کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی سرحدی ضلع پونچھ بھرپور طریقے سے منائی جارہی ہے۔ استقامت کے کمانڈروں کی دوسری برسی پر پونچھ کے مختلف علاقوں میں تعزیتی، مذہبی و سماجی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک پروگرام امام بارگاہ عالیہ قدیم منڈی میں منعقد کیا گیا۔ جہان تلاوت قرآن کریم کے بعد مجلس ترحیم کے دوران شہدا کی شان میں اشعار کا نزرانہ پیش کئے گئے وہی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عالمی استعمار کے سب سے ظالم مجرم ٹرمپ کی آنکھوں کا سب سے بڑا کانٹا وقار اسلام جنرل قاسم سلیمانی بن کرابھرے تو انھیں انتہائی بربریت کے ساتھ شہید کردیا ان کو اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ طور پر شہید کر دیئے گئے۔تنظیم المومنین کی جانب سے ایرانی جنرل شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر ضلع سطحی مجلسِ ترحیم کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں متعدد سکالرز اور علماء نے شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کے حوالے سے مقالے اور تقاریر پیش کی۔ اس موقعہ پرمولانا سید انعام علی نقوی نے مجلسِ ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے اپنی زندگی میں ہمیشہ دین اسلام کی سر بلندی کیلئے اپنا اہم کردار نبھایا اور کبھی بھی اور کسی بھی حال میں باطل طاقتوں کو ابھرنے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی ایسے مردِ مجاہد تھے جنہوں نے ہمیشہ مظلوموں کیلئے اپنی زندگی وقف کر کے رکھی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی ہمیشہ امریکہ کی آنکھ میں کھٹکتے تھے اور جس کی وجہ سے انہیں امریکی ڈرون کے حملے میں ابو مہدی المہندس اور دس دیگر افراد کے ہمراہ شہید کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کا حکم اْس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایرانی میجر جنرل تھے اور امریکی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے تک سپاہِ پاسداران انقلابِ اسلامی کے بازو قدس فورس کے سپہ سالارِ اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر اور ربہرِ معظم سید علی خامنہ ای نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں "شہیدِ زندہ" کا خطاب دیا۔ اس موقہ پر شبہ الحسن محتشم احتشام ،لیاقت صفوی سبطین انصاری اور شاہد رضا نے بھی شہید قاسم سلیمانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ مکتب امامیہ منڈی کے طلباء نے بھی ترانے پیش کئے ۔
 
 

راجوری میں ایک شخص مردہ پایا گیا

راجوری//جموں صوبہ کے ادہمپور ضلع کا ایک شخص اتوار کی شام راجوری قصبہ میں کرائے کے مکان میں مردہ حالت میں پایا گیا جس کے بعد پولس نے معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔مرنے والوں کی شناخت پون کمار ولد تھڈو رام سکنہ اسٹین دھر روڈ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص جھلاپل کے قریب محلے میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا جہاں اتوار کی شام اسے مردہ حالت میں پایا گیاجبکہ پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
 

ڈی ایس پی عبدالعزیز خان سبکدوش 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے رہائشی عبدالعزیز خان جموں وکشمیر پولیس کے ڈی ایس پی کے باوقار عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔موصوف نے جموں وکشمیر پولیس میں 30برسوں تک مختلف مقامات پر تعینات ہو کر خدمات انجام دی ہیں ۔انہوں نے جموں و کشمیر پولیس، سی ایم سیکورٹی، محکمہ پولیس کے اسٹیٹ ورک شاپ کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کے مختلف شعبوں میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق عبدالعزیز خان ایک ایماندار پولیس آفیسر تھے جو دیانت ایمانداری اور محنت کیلئے کافی مشہور تھے۔وہ جموں وکشمیر پولیس میں سب انسپکٹر کے طور پر شامل ہونے سے پہلے، یوتھ سروسز کے شعبہ میںاپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔مقامی لوگوں نے موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
 
 
 

راجوری میں بجلی چوری کیخلاف محکمہ کی کارروائی جاری 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی// منیجنگ ڈائریکٹر نے پی ڈی سی ایل کی ہدایات پر محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین کی جانب سے راجوری کے ایتی علاقے میں محکمہ کے جونیئر انجینئر محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں بجلی چوری کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی گئی جس کے دوران غیر قانونی طور پر بجلی کی چوری کیلئے استعمال ہونے والے ہیٹر ،بائیلرز و دیگر سازو سامان ضبط کر لیا گیا۔واضح رہے کہ متعلقہ جے ای کی قیادت میں ملازمین کی جانب سے راجوری کے مختلف مقامات پر چھاپے ماری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر متعلقہ جے ای نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بجلی چوری کیخلاف مہم مسلسل جاری رکھی گئی ہے اور محکمہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر بجلی کا استعمال کرنے والوں پر شکنجہ کسا جا رہا ہے۔۔انھوں نے کشمیر عظمیٰ کی وساطت سے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی کا مناسب استعمال کریں تاکہ بجلی سپلائی میں خلل نہ آئے۔ بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کی گئی کاروائی کے دوران محکمہ کے آفیسر اور دیگر ملازمین نے غیر قانونی طور پر ہیٹر ، بائیلر اور دیگر استعمال کی جا رہی الیکٹرانک اشیاء کو ضبط کیا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔بجلی محکمہ کے افسران نے بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین کو انتباہ دیا کہ اگر انہوں نے بجلی کے ناجائز استعمال پرروک نہ لگائی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی کیونکہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا عمل جاری ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025
پیر پنچال

سیرت النبی کانفرنس سے قبل منڈی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

July 4, 2025
پیر پنچال

فوج نے پونچھ میں خانہ بدوش طبقہ کو طبی سہولیات فراہم کیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?