لکھنؤ// بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ۔سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ فلم ادا کار سنجے دت نے صبح وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس ملاقات کو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کے تعلق اور حمایت کی مہم سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے جبکہ اسے ایک اخلاقی ملاقات بتایا جارہا ہے ۔مسٹر یوگی نے ٹیوٹر پر فلم ادا کار کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کی ہے ۔ جس میں وزیر اعلی سنجے کو ایک کتاب پیش کر رہے ہیں ۔ کتاب پر وزیر اعظم کے ساتھ ان کی تصویر بھی ہے ۔ مسٹر دت نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر تقریبا نصف گھنٹے تک قیام کیا ۔ ملاقات کے دوران فلم ادا کارنے مسٹر یوگی سے اتر پردیش میں فلم بنانے سے لیکر کئی اہم مسئلے پر گفتگوکی۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے فلم بنانے میں تعاون کی تعریف کی ۔ فلم ادا کار ان دنوں اتر پردیش میں فلم 'پرستھانم ' کی شوٹنگ کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر بی جے پی نے اپنا 'سمپرک فار سمرتھن' مہم شروع کیا ہے ۔ مسٹر یوگی کی فلم ادا کار سے ملاقات کو بھی اسی تناظرمیں دیکھا جارہا ہے ۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی ) کے حامی بالی وڈ اداکار سنجے دت لکھنؤ کے آس پاس اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ بھی کر رہے ہیں ۔ سنجے دت کے جیل سے آزاد ہو نے کے بعد فلموں میں دوبارہ شروعات کی ہے ۔ مسٹر دت نے دیگر معاونین اداکاروں کے ساتھ بارہ بنکی ، لکھنؤ ، کانپور ، میں فلم 'پرستھانم' کی شوٹنگ کی ۔ یہ ایک تیلگو فلم کی ہندی ریمیک ہے ۔ سنجے دت فلم پرستھانم میں ایک قد آور لیڈرکا رول ادا کررہے ہیں ۔ فلم میں منیشا کوئرالا انکی بیوی کے رول میں ہیں ۔