جموں۔جموں کے سنجواں علاقہ میں آوارا کتوں کی ہڑبونگ سے لوگ پریشان ہیں۔اس سلسلے میںمقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح شام ان کتوں نے راستے چلنا مشکل پیدا کر دیا ہے۔نوآباد کے مقامی شخص مزمل ملک نے بتایا کہ یہ کتے صبح شام ایک ہی گروپ میں گھومتے رہتے ہیںجو کہ کھی بھی کسی بھی انسان پر حملہ کر سکتے ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کتے زیادہ تر بچوں اور ضعیفوں کیلئے مشکلات کا باعث بن چکے ہیں۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ ان آوارا کتوں کا کوئی انتظام کیا جائے ورنہ یہ کبھی بھی جانی و مالی نقصان کر سکتے ہیں۔