کپوارہ// ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے مہلوک فوجی جوانو ں کے آ بائی علاقوں میں دوسرے روز بھی زندگی متا ثر رہی ۔ ان کی نعشوں کو ابھی تک گھر نہیں لایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اِن غمزدہ گھرانو ں میںماتم چھایا ہو ا ہے۔ سنجواں جموں میں مارے گئے 6فوجی اہلکاروںمیں میدان پورہ لولاب اور بٹہ پورہ ہایہامہ سے تعلق رکھنے والے دو اہلکار شامل ہیں ۔اس خبر کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ اتوار کو ہی سوگوار کنبوں کی ڈھارس بندھانے میں مصروف ہوگئے جس کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔مارے گئے فوجی اہلکارو ں کے گھروں میں ماتم چھایا ہوا ہے اور افراد خانہ دو روز سے نڈھال ہیں ۔