عاصف بٹ
کشتواڑ// ہفتہ کی شام سنتھن ٹاپ پر تقریباً دس انچ برفباری کے بعد سوموار کی صبح انتظامیہ نے سڑک کو آمدورفت کے لیے کھول دیا۔ حکام کے مطابق تازہ برفباری کے بعد سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جبکہ اتوار کو برف ہٹانے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ آج موسم سازگار ہونے پر گاڑیوں کو دونوں اطراف سے گزرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔حکام نے ہدایت دی ہے کہ چنگام پارنہ اور ڈکسم پولیس ناکہ پر گاڑیوں کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3:30بجے تک گزرنے کی اجازت ہوگی، اس کے بعد کسی بھی گاڑی کو سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔