عاصف بٹ
کشتواڑ//جمعہ کی دوپہر سنتھن ٹاپ پرہوئی تازہ برفباری کے بعد سنتھن ٹاپ پر پھنسی ہوئی 35سے 40گاڑیوں کو بچائو ٹیموں نے بحفاظت نکالا۔کشتواڑ و اننت ناگ سے نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) کی ٹیموں نے کشتواڑ و اننت ناگ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن میںتقریباً 35سے 40گاڑیوں کو نکالاجن میں سو سے زائد افراد شامل تھے جو برفباری کے سبب سنتھن میں پھنسے ہوئے تھے۔مشکل حالات کے باوجود مشترکہ ریسکیو ٹیموں نے مسلسل کوششیں کیں اور تمام مسافروں کو بحفاظت نکالا ۔حکام نے بتایا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔وہیں حکام نے عارضی طور سنتھن شاہراہ کو گاڑیوں کی آواجاہی کیلئے اگلے احکامات تک بند رکھاہے۔