عاصف بٹ
کشتواڑ//اتوار کی شام کشتواڑضلع کے سنتھن ٹاپ علاقے میں رونما ہوئے سڑک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹپرزیر رجسٹریشن نمبر کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب اسکا ڈرائیور اس پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا ۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر چھاترو منتقل کیا گیاجنکی شناخت مشرف علی ولد نثار علی ساکن پلماڑ عمر 20سال اور فیروزان ولد عبدلکبیر ساکن کریا عمر 15سال کے طور ہوئی ۔حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔