عاصف بٹ
کشتواڑ//سنیچر کی شام ضلع کشتواڑ کے سنتھن ٹاپ علاقے میں اس موسم کی پہلی برفباری ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بعد دوپہر موسم میں آئی تبدیلی کے ساتھ ہی پہاڑی مقامات پر بارشیں ہوئیں جبکہ سطح سمندر سے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری ریکارڑ کی گئی۔ سنتھن ٹاپ پر برفباری کے باوجود سڑک پر آمدرفت بلاخلل جاری رہی۔