عارف بلوچ
اننت ناگ// سنتھن ٹاپ میں ایک انچ برف پڑنے سے شبانہ سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پیر کی صبح سنتھن ٹاپ میں قریب ایک سے ڈیڑھ انچ برف پڑی جس کے بعد تیز ہوائوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ انکا کہنا تھا کہ دن میں قاضی گنڈ اور بانہال ٹنل علاقے میں بارشیں ہوئیں جبکہ سونہ مرگ اور زوجیلا میں بارشیں ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تین روز قبل زوجیلا اور سونہ مرگ کے پہاڑوں پرہلکی برفباری ہوئی تھی جس طرح افروٹ گلمرگ میں ہوئی تھی۔انکا کہا تھا کہ وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔۔انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہورہی ہے اور آئندہ چند روز میں مزید کمی آئے گی۔