عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ سنتھن اننت ناگ قومی شاہرہ پر بدھ کو برفباری کے سبب سنتھن میں پھنسی گاڑی کو دیر شام کوکرناگ انتظامیہ نے رسکیو کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سنتھن پر دن بھر بارشوں کا سلسلہ جاری تھا جس دوران گاڑیوں کی آواجاہی مسلسل جاری تھی جبکہ دوپہر کو سنتھن پر برفباری کا سلسلہ جاری ہوا جس دوران کشتواڑ سے وایلو کی طرف جارہی گاڑی برف میں پھس گئی۔
بعد ازاں اننت ناگ انتظامیہ کو اطلاع ملی اور ایس ڈی ایم کوکرناگ کی سربراہی میں پولیس و این ایچ آئی ڈی سی ایل نے بچاو کارووائی کا عمل شروع کیا اور شام کےوقت برف میں پھنسی گاڑی کو بازیاب کیا گیا۔
گاڑی میں کل دو افراد سوار تھے جنھیں بعد میں کوکرناگ لایا گیا۔