عاصف بٹ
کشتواڑ //دو روز تک بند رہنے کے بعد کشتواڑ سنتھن اننت ناگ قومی شاہرہ کو آمدرفت کیلئے بحال کردیاگیا۔بحالی کے بعد شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی اجازت دی گئی ۔حکام نے بتایا کہ سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری کے بعد سڑک کو آمدرفت کیلئے بند کردیاتھا اور اتوارکو برف ہٹانے کا عمل مکمل کرلیاگیاتھا ۔موسم سازگار ہونے کی صورت میں گاڑیوں کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت دیگی۔ گاڑیوں کو چنگام پارنہ ناکہ 10سے لیکر 2.30بجے تک کراس کرنا ہوگا جسکے بعد کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔