عاصف بٹ
کشتوڑ// ضلع کشتواڑ کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی واحد سنتھن شاہرہ ہنوز آمدرفت کیلئے بند پڑی ہے جس پر موسم کی بہتری کے بعد گاڑیوں کے چلنے کی اجازت دی جایگی۔ این ایچ ائی ڈی سی ایل کے حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ دوروز قبل ہی شاہرہ پر دونوں اطراف سے برف ہٹانے کا عمل مکمل کرلیاگئا تھا تاہم متعدد مقامات پر پھسلن کے سبب گاڑیوں کی آمد ورفت کی اجازت نہیں ہے۔موسم میں بہتری کے بعد ہی شاہرہ پر دوبارہ آمدرفت کو بحال کیا جاے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سنتھن ٹاپ پر چار فٹ سے زائد برفباری درج کی گئی تھی۔ جبکہ آ نے والے دنوں میں محکمہ موسمیات نے دوبارہ برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔