عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر سنتھن شاہرہ کو آمدرفت کیلئے عارضی طور پربند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر کشتواڑ-سنتھن شاہرہ کو بند کردیاگیا ہے۔ایس ڈی ایم چھاترو نے بتایا کہ سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری و برفانی تودے گرنے کے خطرارت کے پیش نظر سڑک کو عارضی طور بند کردیاگیا ہے۔بالائی علاقہ جات میں اتوارکی صبح سے ہی برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جسے عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی ہے وہی مرگن سڑک کو بھی حکام نے آمدررفت کیلئے بند کردیاہے اور لوگوں سے سڑک پر اگلے احکامات تک سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ تازہ برفبادی کے بعد مرگن ٹاپ سے درماندہ سینکڑوں مسافروں نے پیدل سفر کیا۔