عاصف بٹ
کشتواڑ//قریب ا یک ہفتے بعد کشتواڑ سنتھن اننت ناگ قومی شاہراہ کو سنیچر کی صبح آمدورفت کیلئے بحال کردیا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ برف ہٹانے کا عمل جمعہ کی شام مکمل کرلیاگیاتھا اور موسم سازگار ہونے کے بعدسنیچر کو صرف چھوٹی گاڑیوں کیلئے شاہراہ کھول دی گئی۔صبح10بجے سےدوپہر 3بجے تک ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی جسکے بعد کسی بھی گاڑیوں کو پارنہ و ڈکسم ناکے سے نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایک عہدیدارنے بتایا کہ سڑک پر متعدد مقامات پر پھسلن ہے جسکے سبب سفر کرنے والوں کواحتیاتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ ہفتےکو تیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل بند ہے ۔جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ہفتے کی صبح ‘ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مغل روڈ، سونہ مرگ – کرگل روڈ پر تازہ برف باری کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔انہوں نے کہا کہ روڈ ٹھیک کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ان پر ٹریفک کو بحال کیا جائے گا۔