Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی | دولہا سمیت 8افراد کی موت، وزیر اعظم کا اظہار رنج،معاوضے کا اعلان

Towseef
Last updated: July 5, 2025 11:19 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

لکھنو//اتر پردیش کے سنبھل میں گزری رات ایک دردناک حادثے نے خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل کر دیا۔ باراتیوں کی تیز رفتار بولیرو کار ایک کالج کی دیوار سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں دولہا سمیت 8 باراتیوں کی دردناک موت ہو گئی۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ بارات سنبھل سے بدایوں جا رہی تھی۔ سنبھل کے جوناوئی تھانہ علاقے میں میرٹھ-بدایوں روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق میرٹھ-بدایوں روڈ پر جمعہ کی شام قریب 7:30 بجے باراتیوں کی بولیرو بے قابو ہوکر انٹر کالج کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دولہا سورج پال (20) سمیت 8 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں دولہے کی بہن، چاچی، چچیری بہن اور دیگر رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ سنبھل کے جوناوئی تھانہ علاقہ کے ہرگووند پور گاوں باشندہ سکھرام نے اپنے بیٹے سورج کی شادی جنپد بدایوں کے تھانہ بلسی علاقے کے سرسول گاوں میں طے کی تھی۔جمعہ کی شام بارات گاوں سرسول جا رہی تھی۔ باراتیوں کی 11 گاڑیاں پہلے ہی سرسول کے لیے روانہ ہو گئی تھیں۔ ایک بولیرو پیچھے رہ گئی تھی، جس میں دولہا سمیت 10 لوگ سوار تھے۔ راستے میں بولیرو گاڑی جوناوئی واقع جنتا انٹر کالج کی دیوار سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بولیرو کے پرخچے اڑ گئے۔ گاڑی میں سوار سبھی لوگ سنگین طور سے زخمی ہو گئے۔ دیہی لوگوں نے کسی طرح سے زخمیوں کو بولیرو سے باہر نکالا اور سی ایچ سی لے گئے۔ڈاکٹروں نے دولہا سورج پال (20)، اس کی بہن کومل (15)، چاچی آشا (26)، چچیری بہن ایشوریہ (3)، چچیرے بھائی ماما بلند شہر کے ہینگ واڑی باشندہ سچن (22)، سچن کی اہلیہ مدھو (20)، بلند شہر کے کھرجا باشندہ گنیش (2)، ڈرائیور روی (28) کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ شدید طور سے زخمی ہمانشی اور دیوا کو علی گڑھ میں بھرتی کرایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اور رشتہ دار بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔سنبھل کے اے ایس پی انوکرتی شرما نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی چلانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے میں بولیرو گاڑی پوری طرح سے تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالنے میں کرین کی مدد لی گئی۔ ہرگووند پور باشندہ سکھرام کا اہل خانہ راجستھان کے بھیلواڑہ میں رہ کر مزدوری کرتا ہے۔ ایک مہینہ پہلے سورج پال کا رشتہ طے ہونے پر کنبہ اپنے آبائی گاوں آیا اور شادی کی تیاریوں میں لگ گیا تھا۔اس دردناک حادثے پر پی ایم او کی طرف سے بھی ٹوئٹ کرکے مہلوکین کے تئیں اظہار تعزیت کیا گیا۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا، اتر پردیش کے سنبھل میں ہوئے حادثے میں لوگوں کی موت سے بہت دکھی ہوں۔ حادثے میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والوں کے تئیں میری ہمدردی ہے۔ مرنے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین
سونمرگ میں دل کا دورہ پڑنے سے یاتری ازجان
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025
برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025
برصغیر

ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں | ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم مودی کاخطاب

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?