جموں//شری سناتن دھر م سبھا بھدرواہ کا ایک وفد آج وید کمار کوتوال کی قیادت میں راج بھون میں گورنر این این ووہر ا سے ملاقی ہوا۔وفد نے شری واسو کی ناگ جی مندر کے متصل یاتری بھون کی تکمیل میں مدد کے علاوہ محکمہ سیاحت اور بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ہاتھ میں لئے گئے سیاحتی پروجیکٹوں میں معقولیت لانے اور بھدرواہ ۔چھمبا سڑک کا سرکاری طور افتتاح کرنے اور بسوہلی ۔ بھدرواہ سڑک کی جلد تکمیل کی مانگ کی۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی گزارشات ریاستی اور مرکزی سرکار کے ساتھ اٹھائی جائیں گی۔