عاصف بٹ
کشتواڑ//سیکورٹی کو بڑھانے اور غیر مجاز سم کارڈ کی تقسیم سے متعلق مسائل سے نمٹنے کی فعال پہل میں ضلع پولیس کشتواڑ نے ضلع بھر میں سم کارڈ فروخت کرنے والے دکانوں کے خلاف جامع معائنہ مہم چلائی۔ اس اقدام کا مقصد موبائل کنیکٹیویٹی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے نئی سم رجسٹریشن کے لیے تصدیقی عمل کو مضبوط بنانا ہے۔ معائنہ کے دوران دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام جاری کردہ سم کارڈز بشمول کسٹمر کی تفصیلات کا مناسب ریکارڈ رکھیں اور سم کارڈ جاری کرنے سے پہلے سخت KYC (اپنے صارف کو جانیں) پروٹوکول پر عمل کریں۔دکانداروں کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ جعلی یا پہلے سے چالو سم کارڈز کی فروخت پر پابندی لگائیں اور محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ تمام رہنما خطوط کی تعمیل کو یقینی بنائیںاس ڈرائیو نے متعلقہ کسٹمر کی تفصیلات کے ساتھ ری چارجز ڈپلیکیٹ سم کے اجراء، اور گمشدہ یا خراب سم کارڈز کے لاگ کے تفصیلی ریکارڈ کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ دکانداروں کو بے ضابطگیوں کے خلاف تنبیہ کی گئی اور مستقبل کے معائنے کے دوران کسی بھی خلاف ورزی کا پتہ چلنے پر سخت قانونی کارروائی پر زور دیا گیا۔ایس ایس پی کشتواڑ جاوید اقبال میرنے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے سم کے اجراء کے عمل کی سالمیت کے تحفظ کی اہمیت کو دہرایا۔انہوں نے سیکنڈ ہینڈ موبائل سیلرز اور موبائل ریپئر ٹیکنیشنز کو بھی ہدایت کی کہ وہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کسٹمر کی شناخت سمیت لین دین کا مناسب ریکارڈ رکھیں۔ضلع پولیس کشتواڑ دکانداروں کی سرگرمیوں کی نگرانی جاری رکھے گی اور ضلع بھر میں ٹیلی کام آپریشنز میں سیکورٹی اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مزید معائنہ کرے گی۔