سموٹ، راجوری میں شمشیر احمد والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

عظمیٰ نیوزسروس

راجوری// نوجوانوں میں کھیل کود کو فروغ دینے کی کوشش میں فوج نے سینڈوٹ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ ٹورنامنٹ میں چار گاؤں کی کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ 23 مارچ 2024 کو شمشیر احمد والی بال کلب اور سویان والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میں ‘شمشیر احمد والی بال کلب نے فتح حاصل کی۔ فائنل میچ کو سندوٹ گاؤں کے سرپنچ، نائب سرپنچ اور پرجوش شہریوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ اس کا مقصد نوجوانوں کی
شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنا تھا۔