یو این آئی
اقوام متحدہ// اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منگل کے روز ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں سطح سمندر میں اضافے سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔تجویز میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ اجلاس 25 ستمبر 2024 کو جنرل اسمبلی کے عام اجلاس کے موقع پر منعقد کیا جائے گا۔قرارداد میں جنرل اسمبلی کے صدر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ساتھ کھلے ، شفاف اور جامع مشاورت کے ذریعے ممکنہ نتائج کی دستاویز سمیت اعلیٰ سطحی اجلاس کے انعقاد کے لیے بندوبست کو حتمی شکل دیں۔