Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں بننے کا عمل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 14, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نظامِ شمسی اور فلکیات کے ساتھ ساتھ ماہرین زیر سمندر آتش فشاں پہاڑوں کے بننے اور پھٹنے کے عمل کی وجوہات کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ آتش فشاں پہاڑ پھٹتے ہیں تو ساری دنیا کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، مگر آتش فشانی کی انتہائی طاقت ور سرگرمیاں زیرسمندر بھی جاری رہتی ہیں، جس پر ماہرین نے ابھی تک تحقیق نہیں کی ہے لیکن جنوبی بحرالکاہل کی جزائر پر مشتمل ریاست ٹونگا کے قریب سمندر کی تہہ میں پھٹنے والے خوف ناک آتش فشاں نے دنیا کی توجہ زیرآب آتش فشانوں پر مرکوز کر دی ہے۔جرمنی کی مائنز یونیورسٹی کے آتش فشاں پہاڑوں سے متعلقہ علوم کے ماہر کرسٹوف ہیلو کے مطابق آتش فشانی کی دو تہائی سرگرمیاں سمندروں کی تہہ میں ہوتی ہیں۔
ٹونگا کے قریب آتش فشانی کی اس سرگرمی کے سبب کئی مقامات پر سونامی کی وجہ سے سیلابی صورت حال بھی پیدا ہوئی، مگر عام طور پر ایسے دھماکے ہوتے رہتے ہیں اور انسانی زندگی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ ہیلو کا کہنا ہے کہ ہمارے سیارے پر زیرسمندر ہونے والے آتش فشانی دھماکے ہمیں متاثر نہیں کرتے۔ یہ خاموشی سے اُبلتے ہیں ۔اور ایک دن میں کتنے آتش فشاں اُبلتے ہیں یہ بھی کسی کو نہیں معلوم ،تاہم یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے پروفیسر برائے ارضیاتی سائنسز ٹیمسین ماتھر کے مطابق ان کی تعداد سیکڑوں سے لے کر ہزاروں تک ہو سکتی ہے۔
زیر سمندر آتش فشاں بنتے کیسے ہیں اس بارے میں پروفیسر ہیلو کا کہنا ہے کہ زمین کی سطح پر یاکسی سمندر کی تہہ میں آتش فشانوں کے بننے کی وجوہات میں کوئی خاص فرق نہیں ۔جب زمین کے اندر کی دوسری اُبلتی تہہ چٹانی پتھروں کو پگھلاتی ہے یعنی زمین کی سطح کے ٹھوس حصے کو، تو پگھلتا ہوا لاوا باہر آنے لگتا ہے۔ پروفیسر ماتھر کے مطابق زیادہ تر زیرسمندر آتش فشاں مختلف بڑے سمندروں کے کناروں کے قریب ہیں، جہاں دو ٹیکٹونک پلیٹیں ایک دوسرے کو دباتی ہیں۔دو ارضیاتی پلیٹوں کا آپس میں ٹکراؤ آتش فشاں پیدا کرتا ہے۔ اگر یہ دنوں پلیٹیں سمندر کے اندر مل رہی ہوں، تو آتش فشاں سمندر کے اندر پیدا ہوتے ہیں۔ 
سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی ایک ٹیکٹونک پلیٹ میں ہونے والی آتش فشانی بھی ایک نئے آتش فشاں کی تخلیق کا سبب بن سکتی ہے۔اور زیرسمندر کسی آتش فشاں کے پھٹنے کے اثرات کا تعلق اس بات سے ہے کہ یہ آتش فشاں سمندر کی سطح سے کتنا دور ہے؟ اگر پھٹنے والے آتش فشاں اور سمندر کی سطح کے درمیان فاصلہ زیادہ ہو، تو آتش فشاں کے اوپر موجود پانی ایک ڈھکن کا سا کردار ادا کرتا ہے۔
ماہر ارضیات ڈیوڈ پائل کا کہنا ہے کہ اگر پگھلی ہوئی چٹان کا کوئی ٹکڑا سمندر کی سطح سے دو کلومیٹر نیچے ہو، تو وہ سمندر کے ٹھنڈے پانی کو چھوتے ہی تیزی سے ٹھنڈا ہو جائے گا، جب کہ اس کے بدلے میں پانی گرم ہو گا لیکن بھاپ نہیں بنے گا، تاہم اگر آتش فشانی کی سرگرمی بہت بڑی ہو اور پانی بھاپ میں تبدیل ہوجائے، تو تھوڑا سا پانی بھی بھاپ میں بدل کر اپنا حجم کئی گنا تک بڑھا لیتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر پائل کے مطابق، 'بھاپ کے دھماکے بہت تباہ کن ہوتے ہیں، کیوں کہ پانی کا تھوڑا سا حجم بھاپ کے بہت بڑے حجم کا باعث بنتا ہے۔ اور سونامی کے خطرات کو ایک طرف رکھ بھی دیا جائے، تو سمندر سے نکلنے والی راکھ ملی بھاپ انسانی صحت پر نہایت مضر اثرات ڈال سکتی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

کالممضامین

! پہلگام قتل عام | جو سرحد کے آرپار تباہ کاریوں کی وجہ بنا قلم قرطاس

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ حل نہیں! امن ہی اصل فتح ہے فکر و فہم

May 13, 2025
کالممضامین

آتشی گولہ باری اور شہر پونچھ کی تباہی | قاری محمد اقبال کی شہادت کا آنکھوں دیکھا احوال آنکھوں دیکھی

May 13, 2025
کالممضامین

! ہندوپاک جنگ ٹل تو گئی لیکن خاصی تباہی کے بعد حق نوائی

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?