سرینگر//چوروں نے محکمہ تعلیم کے ہیڈ آفس واقع سمندرباغ سرینگر کے متصل پارکنگ سے ایک موٹر بائیک اڑالی ہے ۔بائیک مالکان نے اس معاملے میں پولیس کے پاس رپورٹ درج کرالی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چوروں نے معراج الدین حکیم ساکن کائوڈارہ کی موٹر بائیک زیر نمبر JK01P-9072 ڈائریکٹوریٹ سکول ایجوکیشن کشمیر واقع سمندر باغ سے اڑالی ۔اس حوالے سے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں رپورٹ درج کرالی ہے ۔