Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
برصغیر

سمندری طوفان ‘پیتھائی نے شدید رخ اختیار کر لیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 18, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

 فصلوں کو بڑے پیمانہ پرنقصان، ساحلی اضلاع میں بیشتر مقامات پر عام زندگی مفلوج 

حیدرآباد// شدید سمندری طوفان ‘پیتھائی’ آج دوپہر دیڑھ بجے تا 2.30 بجے کے درمیان مشرقی گوداوری ضلع کے کوناسیما علاقہ کے کاٹرینی کونا میں ساحل کو پار کرلیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر و سائنسداں اسٹیلا نے یہ بات بتائی۔  تازہ طو رپر جاری کردہ موسمی بلیٹن میں ڈائریکٹر نے کہا کہ اس طوفان کے شمال۔ شمال۔ مشرق کی سمت پیش قدمی کرتے ہوئے آج شب تک کمزور پڑنے کا امکان ہے ۔70 تا 100 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان ٹکرایا۔ چینائی کے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مرکز کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔ اس طوفان کے زیر اثر آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کے اِنجارم گاؤں میں119.25 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ اوپلا گپتم علاقہ میں 117.25 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ وشاکھاپٹنم کے نمادالاولاسا میں 68 ملی میٹر بارش ہوئی۔  کل شب سے ضلع مشرقی گوداوری میں طوفانی ہوائیں جاری ہیں۔ ‘پیتھائی’ 127 سالہ تاریخ میں آندھرا پردیش کے ساحل کو پار کرنے والا 77 واں طوفان ہے ۔ تھائی لینڈ نے اس کو ‘پیتھائی’ کا نام دیا ہے ۔ تھائی زبان میں یہ ایک پھلی کا نام ہے ۔  اس دوران کئی ساحلی علاقوں میں ناریل کے درخت اور بجلی کے پول اُکھڑ گئے ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے اس طوفان کے سبب آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب چینائی۔ ہاؤڑہ کی مین ریلوے لائین سمیت تقریباً 50 ٹرینوں کو معطل کردیا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ہیلپ لائنس شروع کی گئی ہیں تاکہ پھنسے ہوئے مسافرین ان سے ربط پیدا کرسکیں۔ شدید طوفانی ہواؤں اور شدید طوفان کے سبب بیشتر طیاروں کو عارضی طور پر منسوخ کردیا گیا ہے اور بعض طیاروں کے رُخ کو وشاکھاپٹنم سے موڑ دیا گیا ہے ۔  کوئی پیشگی اطلاع نہ ہونے پر طیاروں کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافرین کی بڑی تعداد وشاکھاپٹنم ایرپورٹ پر انتظار کررہی ہے اور بعض مسافرین واپس ہورہے ہیں۔ ناموافق موسمی حالت کے سبب آج شام تک طیاروں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔  ایرپورٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ موجودہ طور پر طیاروں کے اُڑان بھرنے یا ان کے نیچے اُترنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ ساحلی آندھرا پردیش کے بیشتر اضلاع بالخصوص کاکیناڈا، راجہ مہندراورم، ایلورو، بھیماورم، وشاکھاپٹنم میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور مواصلات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ضلع گنٹور میں شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کے سبب ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں پانی میں محصور ہوگئیں۔ تینائی ریونیو ڈیویژن میں دھان کی فصلیں شدید متاثر ہوئیں جب کہ گنٹور، نرساراؤ پیٹ اور گوراجالا ریونیو ڈیویژنس میں مرچ، کپاس اور باغ بانی کی فصلیں شدید متاثر ہوئیں۔ اگر ایسی ہی صورتِ حال جاری رہی تو دھان کی فصل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔  کسانوں کو ساحلی اضلاع میں زرعی کھیتوں کے محصور ہونے کے سبب شدید نقصان اُٹھانا پڑا۔ خریف کے موسم کے دوران ضلع گنٹور کے کرشنا ویسٹرن ڈیلٹا علاقہ کی 6.5 لاکھ ایکڑ دھان کی فصل اُگائی گئی۔ محکمہ زراعت نے کہا کہ ضلع گنٹور کے تینالی ریونیو ڈیویژن میں کھیتوں میں پانی آگیا۔ اسی طرح ضلع گنٹور کے پالناڈو علاقہ میں مرچ اور کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ریونیو اور زراعت کے محکموں کی ٹیمیں اس طوفان سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا تخمینہ لگارہی ہیں۔  مشرقی گوداوری ضلع کے کونا سیما علاقہ اور وشاکھاپٹنم کے جنوبی منڈلوں میں راحت کیمپس کھولے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ این چنا راجپا نے انتظامات کی شخصی طور پر نگرانی کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو شام میں طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ آج صبح سے یانم اور ایدورلنکا علاقوں کے درمیان دریائے گوداوری کے پلوں کو بند کردیا گیا۔ اس طوفان کے سبب ساحلی اضلاع میں بیشتر مقامات پر عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان دوپہر کو ہونے والی بات چیت شام تک ملتوی
برصغیر
سرینگر-جموں شاہراہ پرچھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحالی
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا شیلنگ زدہ علاقہ سرنکوٹ کا دورہ، متاثرین کے مسائل سنے
تازہ ترین
32 سول ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شروع
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترین

ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز آج بات چیت کریں گے

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

May 12, 2025
برصغیرصفحہ اول

آپریشن سندور کے مقاصد حاصل،9اہداف میں100ملی ٹینٹ ہلاک آج معاہدہ جاری اور برقرار رہنے کی شرائط پر بات ہوگی: ڈی جی ایم او

May 12, 2025
برصغیرصفحہ اول

گولی کا جواب گولہ | مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?