سان جوآن//سمندری طوفان ماریا کی وجہ سے کیریبیائی جزیرے پورٹو ریکو میں لوگوں کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پورے جزیرے میں طوفان نے زبردست تباہی پھیلا رکھی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی خدمات متاثر ہیں اور لوگ اندھیرے میںپھنسے ہوئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے پورٹو ریکو میں کم ازکم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ایسا کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ 90 برسوں میں یہ امریکہ کے لئے سب سے بڑا طوفان ہے ۔ کیریبین جزیرے میں یہ مہینے کا دوسرا بڑا طوفان ہے ۔250کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مسلسل تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔ پورٹو ریکو میں تقریبا 3.5 ملین لوگ رہتے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پورٹو ریکو کے شہریوں میں بجلی نہیں ہے ۔ دوسری طرف جزیرے کے کچھ حصوں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ماریاطوفان کی وجہ سے پورٹو ریکو بھاری بارش اور تیز رفتار ہواؤں اور طوفان کے درمیان گھر گیا ہے ۔ عمارتیں منہدم ہورہی ہیں۔ اس نے بہت سے ہسپتالوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔ حکام نے کہا کہ تباہی کا صحیح سے جائزہ لینے کے لئے ابھی وقت لگے گا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ماریا نے ڈومینیک میں سات افراد کو ہلاک کیا ہے جبکہ کیریبین کے علاقے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مارٹنیک میں تقریبا چار لاکھ آبادی کو اپنے گھروں کے اندر رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ڈومینک کے وزیر اعظم روزویلڈسکیرٹ نے کہا کہ ہم نے سب کچھ کھودیا ہے ۔ طوفان کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی ہے جس کا جائزہ لینے کے لئے ابھی وقت لگے گا۔انہوں نے فیس بک پر لکھا، "یہ ہوائیں انتہائی بے رحم ہیں۔ ہم صرف خدا کے فضل سے ہی بچ سکتے ہیں۔ طوفان کو دیکھ کر پور ملک حیرت زدہ و مایوس ہے ۔ "رائٹر۔