یو این آئی
نئی دہلی// محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز سمندری طوفان آسنا کی وجہ سے گجرات، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے ساحلوں پر تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کی وارننگ جاری کی ہے، جس کے بحیرہ عرب کے اوپر مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور یکم ستمبرکی صبح تک اس کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے 2 ستمبر کی صبح تک کمزور ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ نے اتوار تک گجرات، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے ساحلوں پرتیز بارش اور 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’’پاکستانی ساحل کے ساتھ شمال مغربی بحیرہ عرب میں 70-80 کلومیٹر فی گھنٹے سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے بعد ہواؤں کی رفتار بتدریج کم ہو کر 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی اور یکم ستمبر کی شام تک 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی اور بتدریج بہتری آئے گی۔محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 31 اگست سے 2 ستمبر کے دوران شمال مشرق اور ملحقہ مشرقی وسطی اور مغربی وسطی بحیرہ عرب، گجرات اور ملحقہ شمالی مہاراشٹر کے ساحلوں اور پاکستان کے ساحلوں میں نہ جائیں۔محکمہ نے اگلے دو دنوں کے لئے اوڈیشہ، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں الگ تھلگ مقامات پر بارش یا پھر شدید بارش کے ساتھ ساتھ بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغربی خلیج بنگال کے اوپرواضح طورپر نشان زد کم دباؤ کا علاقہ بنا ہے اورجو اسی علاقے پر مرکوز ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس کے مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھنے اورہفتہ کی دیر رات کے قریب وشاکھاپٹنم او کلنگ پٹنم کے قریب گوپال پور کے درمیان شمالی آندھرا پردیش اور اس سے ملحقہ جنوبی اوڈیشہ کے ساحلوں کو عبور کرے گا۔محکمہ نے کہا، “مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغربی خلیج بنگال اور شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اوڈیشہ کے ساحلوں اور شمالی اوڈیشہ اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں پر 31 اگست اور یکم ستمبر کو 45-55 کلومیٹر فی گھنٹے سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار س طوفانی ہوائیں چلانے کا اندازہ لگایا ہے۔محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک مغربی وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال اور جنوبی اڈیشہ اور شمالی آندھرا پردیش کے ساحلوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔