Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

سمندری طوفان’ہاروی‘ سے 31 ہلاکتیں، ہیوسٹن میں رات کا کرفیو نافذ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 31, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
واشنگٹن// امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی انتظامیہ نے سمندری طوفان 'ہاروی' سے ہونے والی تباہی کے بعد شہر میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔طوفان کے باعث گذشتہ جمعے سے جاری بارشوں کی وجہ سے شہر کے بیشتر حصے زیر آب آگئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق اب تک 31 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کے چوتھے سب سے گنجان آباد شہر ہیوسٹن کے میئر سیلوسٹر ٹرنر نے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرفیو مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے سے لے کر صبح پانچ بجے تک نافذ ہوگا اور اس پر عمل درآمد غیر معینہ مدت کے لیے جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارکنان اور نوکری پیشہ افراد اس کرفیو سے مستثنٰی ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق شہر میں سیلاب آنے کے بعد چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور میئر ٹرنر نے کہا ہے کہ کرفیو کی مدد سے وہ چوری چکاری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔شہر میں جمعہ سے اب تک تقریباً 52 انچ یا چار فٹ سے زیادہ بارش ہو چکی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور سیلابی ریلے کے سبب تین ہزار سے زیادہ مکانات پانی میں بہہ گئے ہیں۔ان طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے اور لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں۔بارشوں کی وجہ سے علاقے کے دو بڑے آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد طغیانی آ گئی ہے۔ہیوسٹن کے مغرب میں واقعے ایڈک ڈیم میں پانی کی سطح 108 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور فلڈ کنٹرول آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈیموں سے پانی کے اخراج کے سبب قریبی آبادیوں میں سیلابی پانی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔فلڈ کنٹرول سینٹر سے وابستہ ماہر موسمیات جیف لینڈر کا کہنا ہے کہ 'ہم نے پہلے کبھی ان حالات کا سامنا نہیں کیا ہے اس لیے ہم حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'تکنیکی ماہرین ڈیم میں پانی کی سطح کم کرنے میں مصروف ہیں اور شہر کے میئر نے ڈیم سے پانی کے اخراج کے بعد مزید دس ہزار افراد کو ہنگامی پناہ دینے کے لیے وفاق سے مدد مانگی ہے۔امریکہ کی تیل و گیس کی صنعت کی بڑی کمپنیاں ٹیکساس میں ہیں اور سیلاب کی وجہ سے امریکہ کی بڑی ریفائنریاں بند ہو گئی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی منگل کو اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ریاست ٹیکساس کا دورہ کیا اور 'ہاروی' سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔انھوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد اقدامات اٹھائیں گے تاکہ ریاست ٹیکساس کو اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں آسانی ہو۔اپنی آمد کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امدادی کاروائیاں اتنی کارگر ہونی چاہیے کہ لوگ بعد میں اس کی مثالیں دیں۔ انھوں نے کہا: 'ہم چاہتے ہیں کہ اس سے بہتر کاروائی کبھی نہ ہوئی ہو۔'اپنے دورے میں صدر ٹرمپ ہیوسٹن نہیں گئے اور وائٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق صدر ٹرمپ امدادی کاروائیوں میں خلل نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔گو کہ سمندری طوفان ہاروی کی شدت میں کمی آئی ہے لیکن وہ اب بھی سست رفتاری سے خلیج میکسیکو کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے علاقے میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ہیوسٹن میں ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں جبکہ امدادی عملہ سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس میں انتظامیہ کے اندازے کے مطابق سمندری طوفان 'ہاروی' سے متاثرہ ساڑھے چار لاکھ افراد کو مدد کی ضرورت ہے۔صدر ٹرمپ نے ٹیکساس اور اس کی ہمسایہ ریاست لوئزیانا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ 'ہاروی' بدھ کی صبح لوئزیانا پہنچے گا۔ یہ وہی ریاست ہے جہاں 12 برس قبل نیو آرلینز میں سمندری طوفان کیٹرینا نے تباہی مچائی تھی۔'ہاروی' سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کا تعین کرنا ابھی باقی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں ہونے والا مالی نقصان 2005 میں آنے والے طوفان کیٹرینا جتنا ہو سکتا ہے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ریاسی میں سڑک حادثہ ،11افراد زخمی
جموں

Related

بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں روہینگیا کیمپوں کے اساتذہ بر طرف

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی قافلے پر حملہ | سوڈان میں 5افراد ہلاک

June 4, 2025
بین الاقوامی

امارات:عید الاضحیٰ پر 3ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی مرکز کے قریب بمباری | خوراک کیلئے قطار میں کھڑے 58فلسطینی جاں بحق

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?