Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سمجھ میں نہیں آتا کہ حافظ سعید کی رہائی پرکانگریس کیوں تالیاں بجارہی ہے :مودی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 28, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
بھج//(یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور اس کے نائب صدر راہل گاندھی پر چوطرفہ حملہ بولتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ پاکستانی جیل سے دہشت گرد حافظ سعید کو رہائی ملنے پر وہ کس لئے تالی بجا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈوکلام تنازع اور سرجیکل اسٹرائیک پر بھی کانگریس کی سخت نکتہ چینی کی۔مسٹر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات میں انتخابی مہم کی باضابطہ شروعات کرتے ہوئے کچھ کے ضلع ہیڈکوارٹر بھج کے لالن میدان میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں نوٹ بندی، جی ایس ٹی، گجرات کے تئیں کانگریس کے مبینہ امتیازی سلوک سمیت مختلف معاملات پر اپوزیشن پارٹی پر جم کرحملہ کیا۔مسٹر گاندھی کی حافظ سعید کی رہائی پر حال میں وزیر اعظم کو نشانہ بنا کرکئے گئے ٹویٹ اور ڈوکلام تنازع کے وقت ان کی (مسٹر گاندھی کی)چینی سفیر سے ملاقات اور سرجیکل اسٹرائیک کے وقت ثبوت مانگنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ پاکستان کی عدالت کے حکم پر دہشت گرد حافظ سعید کو رہائی مل گئی۔ انہیں یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کانگریس کس لئے تالیاں بجارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب سمجھ میں آتا ہے کہ جب فوج کے جوان ملک کی آن بان شان کے لئے ڈوکلام میں صفر سے نیچے کے درجہ حرارت پر مسلسل 70 دن تک چینی فوج سے آنکھوں میں آنکھ ڈال کر ڈٹے تھے تو آپ چینی سفیر کو گلے کیوں لگا رہے تھے ،یہ کس کے فائد ے کے لئے تھا؟ میں یہ سوال پوچھتا ہوں۔مسٹرمودی نے کہا کہ 26/11 میں ممبئی میں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا اور بعد میں اُری میں بھی ایسا ہی حملہ ہوا۔ حکومت-حکومت اور لیڈر۔لیڈر میں فرق کیا ہوتا ہے ، یہ اس بات سے واضح ہو جاتا ہے کہ اُر¸ کے حملے کے بعد ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کو ان کے گھر میں گھس کر مارا، ایک اہم اخبار نے اس سرجیکل اسٹرائیک کے بعد ٹرکوں میں لاش بھر کر لے جانے کی خبرشائع کی تھی،لیکن غریبوں کے گھر میں کھانا کھانے کا ڈرامہ کرکے تصویریں شائع کرانے والے لوگ اس کی ویڈیو یا تصویرکا مطالبہ کر رہے تھے ۔کیا فوج وہاں فلم بنانے کے لئے گئی تھی۔ حافظ سعید کی رہائی اور چینی سفیر سے ملاقات کا مزہ لینے والے ان لوگوں کو کم از کم شہید جوانوں کا خیال رکھتے ہوئے خاموش رہنا چاہئے تھا۔سرجیکل اسٹرائیک کرنے والے فلم بنانے نہیں گئے تھے ۔گجرات انتخابات میں کانگریس کی جانب سے زور شور سے اٹھائے جا رہے نوٹ بند¸ کے معاملے پر بھی انہوں نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ملک کو تباہ کیا، لوٹ ہی جن کی تاریخ ہے ، ان کی تکلیف نوٹ بند¸ کے ایک سال بعد بھی اسی طرح ہے جیسے کہ کسی خاندان کا تنہا کمانے والا بیٹا گزر گیا ہو۔ وہ ایسے رو رہے ہیں جیسے ان کا سب کچھ تباہ ہوگیا ہے ، مودی نے سب کچھ گرا دیا ہے ۔ جی ایس ٹی کے معاملے پر کانگریس کے زیر اقتدار حکومتوں کے وزراءخزانہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے اندر تو ہر معاملے پر اتفاق کرتے ہیں لیکن باہر آکر احتجاج کرتے ہیں۔ حکومت اس نظام میں(جی ایس ٹی سے متعلق قوانین میں) بلاکسی رعونت کہ تاجروں کی ضروریات اور سہولت کے مطابق تبدیلی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دلی کی سرکار(مرکزی حکومت) کرسی کے لئے نہیں ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ وہ گجرات انتخابات کے دوران کیچڑ اچھالنے والوں کے شکر گزار ہیں کیونکہ اس سے کمل کھلنا آسان ہو گیا ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ گجرات کا الیکشن ترقی کا عہد اور کنبہ پروری کے درمیان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو گجرات نے کبھی قبول نہیں کیا کیونکہ اس نے سردار پٹیل کے زمانے ہی سے ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا اور اسے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی ۔ ریاست کی عوام اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔پرانی یادوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کے دفتر سے مہا گجرات تحریک کے دوران گجرات کا مطالبہ کرنے والوں پر فائرنگ کی گئی تھی ۔ انہوں نے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گجرات ان کی ماں ہے اور جس نے عوامی زندگی میں بغیر کسی داغ والے اپنے اس بیٹے پر اناپ شناپ جھوٹے الزامات لگانے کی ہمت کی ہے انہیں یہاں کی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اب وقت بدل گیا ہے اور پہلے سردار پٹیل کے ساتھ ہوئے مظالم کوسرجھکا کر برداشت کرلینے والا گجرات اب اپنے کسی بیٹے کی ایسی توہین برداشت نہیں کرے گا۔یوا ین آئی
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف سماجی و سیاسی شخصیت فاروق رینزو شاہ اپنی پارٹی میں شامل
تازہ ترین
تاریخی شری امرناتھ یاترا کشمیر میں ہم آہنگی کی روشن علامت ہے: درخشاں
تازہ ترین
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ ترین
عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح: وزیر تعلیم
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

دلائی لامہ کی موت کے بعد ہوگا ان کے جانشیں کا انتخاب، گادین فوڈرنگ ٹرسٹ کو سونپی گئی ذمہ داری

July 2, 2025
برصغیر

بحریہ کی شاندار کاکردگی | جلتے ہوئے جہاز سے 14اہلکاروں کو بحفاظت نکالا

July 1, 2025
برصغیر

تلنگانہ فارما پلانٹ میں دھماکہ | ہلاکتوں کی تعداد 34تک پہنچی | وزیر اعظم کا اظہار رنج

July 1, 2025
برصغیر

ہماچل میں بارش سے تباہی | پنڈوہ ڈیم لبریز، 1ہلاک، 7لاپتہ

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?