کنگن //گورنمنٹ ہائی اسکول سمبل گنڈ کے طالب علموں نے اساتذہ کی کمی کے خلاف سرینگر لیہ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمد رفت مسدودکردی۔ احتجاجی طلاب کا کہنا تھا کہ اسکول میں انگریزی پڑھانے کیلئے کوئی استاد تعینات نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کی تعلیم بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ انہوں نے محکمہ کے افسران کو اس سلسلے میںآگاہ کیا تھا کہ اسکول میں استاد تعینات کیا جائے لیکن انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے طلاب احتجاج کے لئے مجبور ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور طلاب کو یقین دلایا کہ وہ زونل ایجوکیشن آفیسر کو اس بارے میں مطلع کریں گے۔جس کے بعد احتجاجی دھرنا پُر امن طورختم کیا گیا۔