سرینگر/شمالی کشمیر کے سمبل میں منگل کو پولیس نے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جن پر الزام ہے کہ وہ ایک لڑکی کی مبینہ اجتماعی عصمت دری اور بلیک میلنگ میں ملوث ہیں۔
متاثرہ لڑکی کے گھروالوں کی طرف سے پولیس کے پاس دائر شکایت میں بتایا گیاہے کہ سمبل کے نوگام علاقے میں ایک لڑکی کی کچھ ماہ قبل عصمت دری کی گئی۔
شکایت کے مطابق عصمت دری کرنے والے نے لڑکی کو بلیک میل کیا جس کے نتیجے میں بعد میں اس کی کئی اور لوگوں نے عصمت دری کی۔
پولیس ذرائع نے متاثرہ لڑکی کے گھروالوں کی طرف سے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر109/2019کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے اور کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔